مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں حزب اللہ لبنان کے خلاف امریکہ کی ہمراہی کرنے پر سعودی عرب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے متعدد بار ثابت کردیا ہے کہ وہ عملی طور پر بڑے شیطان امریکہ کا طرفداراور حامی ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ دنیا امریکہ کے صدر ٹرمپ سے دور ہورہی ہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ اور نام نہاد خادم الحرمین ملک سلمان امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کی تقلید اور بیعت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی گھناؤنی سازش کے نتیجے میں 2000 سے زائد فلسطینی مسلمان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں سعودی عرب امریکہ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ٹرمپ کی حمایت کرکے اسلام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے حزب اللہ لبنان کے خلاف امریکہ کی ہمراہی کرنے پر سعودی عرب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے متعدد بار ثابت کردیا ہے کہ وہ بڑے شیطان امریکہ کا طرفداراور حامی ہے۔
News ID 1880782
آپ کا تبصرہ